محنت سے ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کروں گا سہیل تنویر

دورہ انگلینڈ کیلیے ٹیم میں شامل نہ ہونے کا دکھ ہے تاہم مطمئن ہوں کہ سلیکٹرز نے میرے نام پر غور کیا، سہیل تنویر

دورہ انگلینڈ کیلیے ٹیم میں شامل نہ ہونے کا دکھ ہے تاہم مطمئن ہوں کہ سلیکٹرز نے میرے نام پر غور کیا، سہیل تنویر۔ فوٹو : فائل

فاسٹ بولر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ محنت سے ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں خالی اسٹیڈیم اور تنہائی کے دوران سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے کھلاڑیوں پر زیادہ حملے ہوسکتے ہیں، بکیز کھلاڑیوں سے رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، دورہ انگلینڈ میں ہر کھلاڑی کو ہوشیار اور محفوظ رہنا ہوگا جب تک کھلاڑی نہ چاہے بکیز اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔


سہیل تنویر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل نہ ہونے کا دکھ ہے تاہم مطمئن ہوں کہ سلیکٹرز نے دورے کے لیےمیرے نام پر غور کیا، میرے خیال میں ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کی وجہ سےمنتخب نہیں ہوسکا، جونیئرز کے ساتھ سینئرز بولرز کا ہونا ضروری ہے، ٹیم میں سینئر نہیں ہوگا تو جونیئر کس سے سیکھے گا، ٹیم میں جونیئر کی اکثریت کا ہونا سلیکٹرز کی اپنی پالیسی ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والوں کو اہمیت دینا ہوگی،ابھی میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ،ہمارے یہاں کم بیک کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے، سب سے پہلے پاکستان پر یقین رکھتا ہوں،کسی ملک کی شہریت نہیں لے رہا،فاسٹ بولر کے لیے گیند کو چمکانا بہت ضروری ہے، شائنگ ختم کرنے سے فاسٹ بولر غیر اہم ہوجائے گا،آئی سی سی کو گیند چمکانے کے لیے متبادل طریقہ متراف کرانا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں سہیل تنویر نے کہا کہ اصل کرکٹ ریڈ بال ہے، جس کی اہمیت ختم نہیں ہوسکتی، کسی کرکٹر کے لیے ریڈبال چھوڑنا آسان نہیں ہوتا، مستقبل کی پلاننگ کے لیے سینئرز کا ساتھ اہم ہے، ایک یا 2 میچز کی کارکردگی پر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلانا چاہیے،انگلینڈ کا غیر مشروط دورہ پی سی بی کا فیصلہ ہے، کرکٹر کی حیثیت سے سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں زیادہ کرکٹ ہونی چاہیے،جب پاکستان کی باری آئے تو انگلینڈ کو بھی پاکستان آنا چاہیے، ایس او پی کے باعث وکٹ لینے کے بعد بولرز کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کرنا دلچسپ صورتحال ہوگی، پریکٹس کی وجہ سے ہی ٹیم ایک مہینے پہلے جارہی ہے۔
Load Next Story