یوم سندھ ثقافت آج صوبے بھر میں جوش و خروش سے منایا جائیگا
دن منانے کا مقصد صوبے کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے،مختلف پروگرامز بھی منعقد ہونگے
LONDON:
یوم سندھ ثقافت آج (اتوار کو) کراچی سمیت صوبے بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔
اس دن کو ''سندھی ٹوپی اجرک ڈے'' بھی کہا جاتا ہے، یہ دن منانے کا مقصد صوبے کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے حوالے سے صوبے بھر میں مختلف سیاسی، قوم پرست اور سماجی تنظیموں سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے ثقافتی دن کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، ریلیاں نکالی جائیں گی اور ثقافتی شو بھی منعقد ہوں گے۔
جس میں صوبے کی ثقافت کے حوالے سے لوک گیت، روایتی رقص اور دیگر ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے، مختلف تنظیموں کی جانب سے کراچی پریس کلب پر ثقافتی دن کے حوالے سے مرکزی پروگرام ہوگا جس میں ثقافتی دن بھرپور انداز میں منایا جائے گ، اس پروگرام میں مختلف سیاسی، قوم پرست جماعتیں اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے حوالے سے ثقافتی پروگراموں کا آغاز ہفتہ کی رات سے ہی شروع ہوگیا تھا اور شہر کے مختلف علاقوں میں اس حوالے سے ثقافتی شو اور دیگر پروگرام منعقد کیے گئے۔