فنکشنل لیگ کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں جام مدد
کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما جام مدد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل بھرپور حصہ لے گی۔
پیپلز پارٹی نے الیکشن سے قبل دھاندلیوں کا آغاز کر دیا ہے، سندھ بھر میں کی گئی حلقہ بندیوں کے خلاف فنکشل لیگ نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔ جام مدد علی نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ فنکشنل کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز کیا ہوا ہے۔
فنکشنل عہدیداران وکارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں اور انھیں ہراساں کرکے پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورت حال انتہائی خراب ہے خصوصاً ضلع شہید بینظیر آباد اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سید احمد شاہ ، غلام حیدر راہو، سید زاہد حسین شاہ، غلام مصطفیٰ جمالی، جان ڈاھری اور دیگر بھی موجود تھے۔