سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی

24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 1776 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 1091 کا تعلق کراچی سے ہے

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی صحتیابی کا تناسب 50.5 فیصد ہے، وزیراعلیٰ سندھ فوٹو: فائل

سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 55 ہزار 581 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کی صورت حال سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9080 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 1776 نئے کیسز سامنے آئے، اب تک صوبے بھر میں 3 لاکھ 7 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 55 ہزار 581 کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 2 ہزار 417 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اس طرح صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 28 ہزار 23 ہوگئی ہے اور صحت یابی کا تناسب 50.5 فیصد ہے، اس وقت 26 ہزار 705 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 24 ہزار 789 گھروں، 90 مریض آئسولیشن سینٹرز جب کہ ایک ہزار 826 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 853 ہوگئی ہے، 627 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 87 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 776 کیسز ریکارڈ کئے گئے، جن میں سے صوبے بھر کے 1776 کیسز میں سے ایک ہزار 91 کا تعلق کراچی سے ہے۔ کراچی کے ضلع جنوبی سے 337، شرقی سے 258 ، وسطی سے 205 ، کورنگی 104، ملیر 95 اور ضلع سے 92 کیسز ظاہر ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاوہ کشمور سے 66، حیدرآباد 55، گھوٹکی سے 41، خیرپور اور لاڑکانہ سے 29، 29، جیکب آباد اور سکھر سے 26، 26، میر پور خاص اور ٹھٹھہ سے 24،24، جامشورو سے 13 ، قمبر سے 11 ، شہید بینظیر آباد 10، سانگھڑ 9، شکارپور اور بدین میں 8،8 ، دادو 7، عمرکوٹ 6، ٹنڈوالہیار5 ، مٹیاری میں 3 اور ٹنڈو محمد خان میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا خیال رکھیں، اگر آپ ایس او پیز اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے تو اپنی اور دوسروں کی زندگی بچاسکیں گے۔
Load Next Story