بلوچستان میں ٹڈی دل کا حملہ تیار فصلوں كو بڑے پیمانے پر نقصان كا خدشہ

اگر بروقت اسپرے نہیں كیا گیا تو آنے والے دنوں میں گندم كی قلت پیدا ہوسكتی ہے، کاشتکاروں کا مطالبہ

اگر بروقت اسپرے نہیں كیا گیا تو آنے والے دنوں میں گندم كی قلت پیدا ہوسكتی ہے، کاشتکاروں کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

ٹڈی دل كوئٹہ كے نواحی علاقوں پر حملہ آور ہوگئے جس سے تیار فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔

كوئٹہ كے نواحی علاقے اختر آباد، میاں غنڈی، ہنہ اڑك اور ہنہ جھیل كے باغات پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس سے گندم، سیب، خوبانی اور آڑو كے تیار فصلوں كو بڑے پیمانے پر نقصان كا خدشہ ہے جب کہ بروقت اسپرے نہ ہونے كی وجہ سے ٹڈی دل مزید بڑھنے كا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس وقت ٹڈی دل سے بلوچستان كے 30 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔


دوسری جانب كاشتكاروں نے كہا ہے كہ ٹڈی دل كے خاتمے كے لیے بلوچستان كے چند اضلاع میں اسپرے جاری ہیں تاہم اسے مزید علاقوں تک پھیلایا جائے۔

كاشتكاروں نے صوبائی حكومت كی جانب سے كچھ علاقوں میں اسپرے كو ناكافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل كے خاتمے كے لیے مؤثر اقدامات نہیں كیے گئے تو گندم سمیت دیگر فصلوں كو نقصان پہنچے گا اگر بروقت اسپرے نہیں كیا گیا تو آنے والے دنوں میں گندم كی قلت پیدا ہوسكتی ہے۔
Load Next Story