پی آئی اے کے 58 کریو ممبر کورونا کا شکار

چیک ان اوقات تبدیل، اندرون ملک روانگی کیلیے کاؤنٹر45منٹ قبل بند ہوں گے

نائجیریا سے مسافروں کی واپسی شروع،میلانڈو ایئر کو پاکستان میں اترنے کی اجازت (فوٹو : فائل)

پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ہیلتھ اور سیکورٹی چیک کے باعث ہونے والی تاخیر کی وجہ چیک ان بند ہونے کے اوقات جلدی کردیے ہیں۔

اس حوالے سے اندرون ملک پروازوں کے لیے چیک ان کاؤنٹرز اب پرواز کی روانگی سے 45 منٹ قبل بند کر دیئے جائیں گے۔ اور بین الاقوامی پروازوں کی روانگی سے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ قبل چیک ان کاونٹرز بند کر دئیے جائیں گے۔


پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مطلوبہ پرواز کیلیے وقت کے حساب سے ائیر لائن کے چیک ان کے اوقات کے مطابق ائیر پورٹ آئیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مزید برآںبیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے خصوصی فلائٹس آپریٹ کرنے والا پی آئی اے عملہ کورونا وائرس کا شکارہوگیا پائلٹس،فرسٹ آفیسر سمیت 58کریو ممبران کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔دریں اثناء بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلیے خصوصی فلائٹس آپریٹ کرنے والے پی آئی اے کریو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے 10 کیپٹن پائلٹ، اور 8 فرسٹ آفیسرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ ایئر ہوسٹس اور فلائٹ سٹیورڈ سمیت 40 کیبن کریو ممبران بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔دریں اثناء سعودی عرب لیبیا کویت برطانیہ امریکہ کینیڈا آسٹریلیا ملائیشیا چین کے بعد اب افریقی ممالک میں پھنسیں پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا نائجیریا میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے اچھی خبر کل نائجیریا سے براستہ مسقط اسلام آباد کیلیے خصوصی پرواز چلائی جائیگی ۔
Load Next Story