کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کوئٹہ سے پنجاب اسمگل ہونے کی کوشش ناکام
غیر ملکی منشیات کی بڑی کھیپ ٹرک نمبر ٹی ایس کے 723 کے ذریعے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی، کلکٹریٹ کسٹمز
HARARE:
کسٹمر ڈیپارٹمنٹ نے 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات کوئٹہ سے پنجاب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے کسٹمر ڈیپارٹمنٹ نے ایک ہزار 80 کلو گرام چرس پکڑ کر قبضے میں لے لی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 30 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
کلکٹریٹ کسٹمز ای اینڈ سی کسٹمز ہاوس پشاور کی جانب سے اسمگلروں سے برآمد ہونیوالی منشیات ضبط کرکے رپورٹ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر بھجوادی ہے، جس کے مطابق کلکٹریٹ کسٹمز (ای اینڈ سی) اور کلکٹر کسٹمز ہاوس پشاور کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ غیر ملکی منشیات کی بڑی کھیپ ٹرک نمبر ٹی ایس کے 723 کے زریعے ڈربن روڑ کوئٹہ کے راستے ڈیرہ اسماعیل خان اور وہاں سے پنجاب اسمگل کی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، چھاپہ مار ٹیم نے کلاچی موڑ کے قریب ناکہ لگاکر ٹرک کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے ٹرک سمیت فرار ہونے کی کوشش کی، ٹیم نے ٹرک کا پیچھا کیا تاہم ڈرائیور و اسمگلر رات کی تاریکی میں گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، کسٹمز حکام نے گاڑی قبضے میں لے لی اور دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 1 ہزار 80 کلو گرام غیر ملکی چرس و منشیات برآمد کرکے قبضے میں لے لی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی جاری ہے۔