آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

بھارت کے مذموم مقاصد ناکام بناتے رہیں گے، کانفرنس کے شرکا کاعزم

بھارت کے مذموم مقاصد ناکام بناتے رہیں گے، کانفرنس کے شرکا کا عزم۔ فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی، اور بھارت کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کےمطابق کانفرنس میں افغانستان میں پرُتشدد واقعات میں کمی سمیت افغان مفاہمتی عمل میں مثبت پیشرفت پراطمینان کااظہارکیا گیا، کانفرنس میں مغربی سرحدوں پر بہترہوتی صورتحال کاجائزہ لیاگیا، بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پرتفصیلی بات چیت ہوئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارت کے مذموم مقاصد ناکام بناتے رہیں گے۔

کانفرنس کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں پربھارتی ظلم وستم کو بے نقاب کرتے رہنےکا عزم دہرایا، بھارت کی طرف سےدہشت گردتنظیموں کی کھلم کھلا حمایت کو بھی بے نقاب کیا جائےگا۔

کانفرنس میں ملک میں کورونا، ٹڈی دل اورانسداد پولیو کیلئے کوششوں پربھی بات چیت کی گئی، اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مدد جاری رکھی جائےگی، شرکاء کا کہنا تھا کہ قومی حکمت عملی کے تحت کورونا سےنمٹنا ہوگا، ہر شہری نےکورونا سےنمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
Load Next Story