لاک ڈاؤن ڈیوٹی پولیس کے 873 افسر و جوان کورونا میں مبتلا ہوچکے
3 روزکے دوران پولیس کے افسران اور جوانوں میں کورونا کے 95 نئے کیس سامنے آگئے، 8 پولیس اہلکار شہید
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران فرائض ادا کرتے ہوئے کورونا کا شکار ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 873 ہوچکی ہے۔
گزشتہ 3 روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے95 نئے کیس سامنے آگئے ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران فرائض کی ادائیگی کے دوران 8 پولیس افسران اور جوان شہادت پاچکے ہیں، شہید تمام پولیس افسران اور جوانوں کا کا تعلق کراچی رینج سے تھا، کورونا وائرس کا شکار ہونے والے زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد اب 627 ہوگئی ہے جن میں 238 افسران اورجوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کورونا سے متاثرہ افسران اور جوانوں کا مکمل طور پر خیال رکھ رہی ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے سندھ پولیس کے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے پرعزم ہیں۔