لاہور اور راولپنڈی میں مزید 14 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 547 ہو گئی، محکمہ صحت پنجاب

دو برس قبل بھی پنجاب مین درجنوں افراد ڈینگی کی وبا سے جاں بحق ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 14 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں رواں برس اس بیماری کے شکار افراد کی تعداد 2ہزار 547 ہوگئی ہے۔


محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے 13مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوگئی ہے جبکہ ایک مریض راولپنڈی میں بھی سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 547 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیینگی کے مریضوں کی اکثریت صحتیاب ہوچکی ہے جبکہ اسپتالوں میں موجود مریضوں کے علاج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ دو برس قبل بھی پنجاب میں ڈینگی کی وبا سے درجنوں افراد مقمہ اجل بن گئے تھے۔
Load Next Story