سورج گرہن آج ہوگا مشاہدے کیلیے جامعہ کراچی میں انتظام

سورج گرہن کے آغازسے اختتام کادورانیہ 6گھنٹے 12منٹ پر محیط ہوگا جس کے دوران چاند سورج کو ڈھانپ دیگا

جامعہ کی فلکیاتی رصدگاہ میں سورج گرہن دیکھاجاسکے گا،میڈیاکے نمائندے احتیاطی تدابیرکے ساتھ مشاہدہ کریں،جاویداقبال ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
سورج گرہن آج ہوگا جوملک بھرمیں دکھائی دے گا،جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصدگاہ میں صبح 8 بج کر30منٹ پر سورج گرہن کے مشاہدے کا انتظام کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سورج گرہن ہوگا جو ملک بھر میں دیکھا جاسکے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغازسے اختتام کا دورانیہ 6گھنٹے 12منٹ پر محیط ہوگا جس کے دوران چاند سورج کو ڈھانپ دے گا، سورج کے گردانگوٹھی نما ہالہ (فائررنگ) بنے گا اوردرمیان میں مکمل تاریکی ہوگی جس کے سبب ملک کے بیشترشہروں میںدن کے وقت اندھیراچھاجائے گا۔


ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصد گاہ میں صبح 8بج کر 30منٹ پرسورج گرہن کے مشاہدہ کا انتظام کیاگیا ہے،اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیرکے ساتھ سورج گرہن کامشاہدہ کریں۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کاکہناہے کہ کراچی میں جزوی سورج گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا اور تقریباً 11بجے یہ اپنے عروج پرہوگا جس کی وجہ سے تقریباً92 فیصد سورج چاندکی وجہ سے چھپ جائے گااورایسا محسوس ہوگاکہ جیسے سورج غروب ہونے والا ہے اور یہ سلسلہ تقریباً 12 بجکر 45 منٹ تک جاری رہے گا، یہ سورج گرہن ایشیا، آسٹریلیا ، افریقہ اور یورپ کے بعض ممالک میں نظرآنے کا امکان ہے،کہیں پر جزوی سورج گرہن ہوگا تو کہیں پریہ ایک دائرے کی صورت میں نظر آئیگا ۔
Load Next Story