کورونا سے بچاؤ کیلئے عید الاضحی پر جامع حکمت عملی لازم ہوچکی ہے گورنر پنجاب

مویشی منڈیاں کورونا وباء میں خطر ناک اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، چوہدری سرور

کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، گورنر پنجاب فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کہتے ہیں کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے عید الاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہوچکی ہے۔


لاہور سے جاری بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ کورونا آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر نے والے خود اور دوسروں کو کورونا کا شکار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں غیر سنجیدگی تباہی ہوگی موجودہ حالات میں کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کرنا ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے عید الاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہوچکی ہے کیونکہ مویشی منڈیاں کورونا وبا میں خطر ناک اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔
Load Next Story