اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید رہ گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن والے اپنے دور میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دیتے رہے،سردارعثمان بزدار

سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا، عثمان بزدار . فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید رہ گیا ہے جب کہ پنجاب بجٹ میں کمزورطبقے کے تحفظ کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جامع منصوبہ بندی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا ہے، 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پنجاب کی تاریخ میں پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا،مشکل حالات کے باوجود ٹیکس ریلیف سے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح ہے،غیر ضروری اخراجات کم کئے گئے ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید رہ گیا ہے، اپوزیشن والے اپنے دور میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دیتے رہے،سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں صوبے کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا گیا، عوام کھوکھلے نعرے نہیں،عملی اقدامات چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور صوبے میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے، ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے، تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
Load Next Story