بھارت پاکستان میں موجود اپنے سلیپرسیلزکومتحرک کرسکتا ہے وزیرخارجہ

وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا، شاہ محمود قریشی

بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا اور وہاں بھی تخریب کار کا کردار ادا کررہا ہے، وزیرخارجہ۔ فوٹو:فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے، ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔

شمالی وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں کیپٹن اور سپاہی کی شہادت پر بیان دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا، بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا اور وہاں بھی تخریب کار کا کردار ادا کررہا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں کیپٹن اور سپاہی شہید

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی سرکار بے پناہ دباؤ میں ہے، لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، ان سوالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے، کراچی میں ایسے واقعات ہوئے ہیں، بھارت لائن آف کنٹرول میں بھی سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرسکتا ہے، ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی صورتحال پر اوآئی سے کے وزرائے خارجہ سے کل رابطہ کروں گا، بھارت کی حرکتیں نامناسب ہیں۔
Load Next Story