کینیڈا میں پولیس فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق اہل خانہ سراپا احتجاج

پولیس نے اعجاز چوہدری کے ہاتھ میں ہتھیار دیکھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا

اعجاز چوہدری ذہنی مریض تھا لیکن کسی کیلیے خطرہ نہیں تھا، اہلخانہ- فوٹو؛ کینڈین میڈیا

کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں پولیس نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد کینڈین شہری اعجاز چوہدری کو ہلاک کردیا۔

کینڈین پولیس کے تفتیشی افسر کے مطابق 62 سالہ اعجاز چوہدری ذہنی مریض تھا اور ان کے گھروالوں نے پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی تھی کیوں کہ وہ اپنی ادویات نہیں لے رہا تھا تاہم جیسے ہی پولیس اہلکار ان کے گھر میں داخل ہوا تھا اس شخص کے حالت میں ہتھیار تھا جس پر اہلکاروں نے فوراً سے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔


اعجاز چوہدری کے بھتیجے محمد چوہدری نے کہا کہ ان کے انکل دماغی بیماری سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن وہ کسی کے لیے خطرہ نہیں تھے۔

دوسری جانب پولیس فائرنگ کے نتیجے میں بعد اعجاز چوہدری کی ہلاکت پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔

 
Load Next Story