قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح انتقال کرگئے

اسلم جناح گذشتہ کئی عرصے سے علیل تھے

مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اورا یک بیٹی کو چھوڑا ہے، ذرائع فوٹوانٹرنیٹ

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح 70 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔


مرحوم اسلم جناح گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ اسلم جناح کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہرمسجد حبیبہ انڈہ موڑ پر ادا کی گئی۔

مرحوم محمد اسلم جناح کو کراچی میں شاہ محمد قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
Load Next Story