یوتھ بزنس لون سے خودروزگاری کا رجحان بڑھے گا اقتصادی ماہرین

درآمدات کم کرکے ملکی وسائل پرانحصار کرنا ہوگا،پروگرام سے غربت کم ہوگی، ڈاکٹر شاہد حسن

درآمدات کم کرکے ملکی وسائل پرانحصار کرنا ہوگا،پروگرام سے غربت کم ہوگی، ڈاکٹر شاہد حسن فوٹو: پی آئی ڈی

اقتصادی ماہر ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا یوتھ بزنس لون پروگرام عوام میں خود روزگاری کے رجحان کو یقینی بنائے گا۔

ریڈیو پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلیے اس قسم کے پروگرام نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور زکٰوۃ کو مائیکرو فنانس سے منسلک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات کی اوسط کو کم سے کم کرنے کیلیے ہمیں اپنے وسائل پر انحصار کرنا چاہیے۔




اس موقع پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر محمد خان نے کہا کہ یوتھ بزنس لون پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں نوجوانوں کو بہت سی ترغیبات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضے کے پہلے سال کوئی مارک اپ نہیں جبکہ دوسرے سال 8 فیصد مارک اپ ہوگا جس میں7فیصد حکومت خود دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پورے ملک میں نافذ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے کے نوجوانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرضے کے حصول کیلیے ضمانتی کی شرائط کے بارے میں دوبارہ غور کیا جائے۔
Load Next Story