یوم ثقافت ریلیوں میں ہوائی فائرنگ سے 10 افراد زخمی

نسیم نگر چوک پر معشوق علی، حبدار اور وحید رانجھانی زخمی،دیگر 7 زخمی طبی امداد کے بعد فارغ

نسیم نگر چوک پر معشوق علی، حبدار اور وحید رانجھانی زخمی،دیگر 7 زخمی طبی امداد کے بعد فارغ۔ فوٹو: فائل

یوم ثقافت سندھ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں کے شرکاء کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیوں میں شریک من چلے نوجوان جدید اسلحہ سے شدید ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔ جس کے نتیجے میں نسیم نگر چوک پر معشوق علی، حبدار اور وحید رانجھانی زخمی ہوگئے جنہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔




علاوہ ازیں قاسم آباد اور حیدرچوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیوں کے شرکاء کی فائرنگ کے دوران اچانک گولی چل جانے کے نتیجے میں دیگر7 افراد معمولی زخمی ہوئے جنھیں نجی اسپتالوں سے طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
Load Next Story