بلاول بھٹو سے سوال ہے میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے سنتھیا رچی
گزشتہ اتوار ایک نجی چینل پر میرا شو تھا جسے رکوا دیا گیا، امریکی خاتون
امریکی خاتون سنتھیا رچی نے بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا ہے کہ ان کی آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی نے کہا کہ مجھے عدالتی نظام پر بھروسہ ہے، 10 سال سے زیادہ سے میرا پاکستان آنا جانا رہا ہے، میں نے بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا ہے۔
سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ بینظیر پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں، میری ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ، پی پی پی تو ایک جمہوریت پسند، حقوق نسواں کے حق میں اور ایک لبرل جماعت سمجھتی ہے، تو پھر میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد
سنتھیا رچی نے کہا کہ بلاول بھٹو سے میرا سوال ہے، میری آواز کو کیوں دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، گزشتہ اتوار ایک نجی چینل میں میرا شو تھا، اس کو کیوں چلنے نہیں دیا گیا، یہ جمہوریت نہیں، یہ عورتوں کے حقوق کے تحفظ کی مثال نہیں، حکومت اس سب پر کیوں خاموش ہے۔
سنتھیا رچی نے مزید کہا کہ میں ایک امریکن شہری ہوں، اگر میرے ساتھ یہ ہو رہا ہے تو باقی عورتوں کے ساتھ کیا ہوگا؟۔