میکسیکو میں شدید زلزلے سے 6 افراد ہلاک
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ساڑھے 7 ریکارڈ کی گئی
میکسیکو میں شدید زلزلے سے زمین لرز اٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں شدید زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جان بچانے کے لیے گھروں اور دفاتر سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز بحرالکاہل میں اور گہرائی 14 میل تھی۔ زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور چند گھر گرگئے تاہم خوش قسمتی سے اس قدرتی آفت سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا اور 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ 2017 میں میکسیکو میں خطرناک زلزلہ آیا تھا جس میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔