روم کولر چلانے کیلیے وینٹی لیٹر کا سوئچ نکالنے سے کورونا کا مریض ہلاک

تیماردار رشتہ داروں نے گرمی کے باعث روم کولر چلانے کیلیے وینٹی لیٹر کا سوئچ نکال دیا

40 سالہ مریض آئسلویشن وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھا، فوٹو : فائل

بھارت میں تیماردار رشتہ داروں نے روم کولر چلانے کے لیے غلطی سے وینٹی لیٹر کا سوئچ نکال دیا جس کے نتیجے میں کورونا کا مشتبہ مریض ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان میں ماہارو بھیم سنگھ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں کورونا وبا کے پھیلنے کے احتمال کے باعث ایئر کنڈیشن کو بند کردیا گیا تھا، سخت گرمی کی وجہ سے ایک 40 سالہ مریض کے رشتہ دار روم کولر لے آئے اور غلطی سے روم کولر کا سوئچ لگانے کے لیے وینٹی کولر کا پلگ نکال دیا جس سے مریض کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ آدھے گھنٹے بعد چل بسا۔


اسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر نوین سیکسنا کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص آئی سی یو میں زیر علاج تھا لیکن وہاں ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد بقیہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ وینٹی لیٹر میں ایک بیک اپ بیٹری بھی تھی جو پلگ نکالنے کے بعد 30 منٹ تک بیک اپ دیتی رہی۔

ڈاکٹر نوین سیکسینا کا کہنا تھا کہ مریض کے رشتے داروں نے ڈاکٹرز یا نرسوں کو نہیں بتایا تھا۔ طبی عملے کو تاخیر سے پتہ چلنے پر مریض کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 
Load Next Story