حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن متحرک ہوگئی
پیپلزپارٹی کے نیر بخاری کے مولانا فضل الرحمن اور درانی سے ٹیلیفونک رابطے
حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن متحرک ہوگئی۔
حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی کیلیے پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے رہنماؤں نے اہم ملاقات پر اتفاق کیا ہے،ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر مشاورت ہو گی، ملاقات میں اختر مینگل کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی اور دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔
پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے مولانا فضل الرحمن کو بھی ٹیلیفون کیا ہے، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا سردار اختر مینگل کی حکومت سے ناراضگی کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔