سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کرگئے

نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر عید گاہ گراونڈ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی

نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر عید گاہ گراونڈ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی

جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔


سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن انتقال کرگئے، وہ کئی دنوں سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر عید گاہ گراونڈ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی اور نماز ظہر ڈیڑھ بجے گراونڈ میں ہی ہوگی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائیگی۔

سید منور حسن نے ابتدائی تعلیم جیکب لائن کے ایک اسکول سے حاصل کی جب کہ جامعہ کراچی سے عمرانیات اور اسلامیات میں"ایم اے" کے امتحانات پاس کیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، شہباز شریف، آصف زرداری، شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن کی لازوال سیاسی اور مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

Load Next Story