وزیراعظم کی پارٹی میں اختلافات کی تردید

پی ٹی آئی ارکان اور اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، وزیراعظم

پی ٹی آئی ارکان اور اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی میں اختلافات کی تردید کردی ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں اپنے چیمبر میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں جس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے حلقہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پارٹی امور پر مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا جب کہ فنڈز نہ ملنے پر بھی شکوے کیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو جلد فنڈز کےاجراء کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلافات نہیں ہیں جب کہ پی ٹی آئی ارکان اور اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
Load Next Story