منور حسن، مفتی نعیم اور طالب جوہری کورونا میں مبتلا تھے، وزیر اعلیٰ سندھ کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعـء 26 جون 2020
اس سے قبل تینوں شخصیات کے وائرس سے متاثر ہونے کی بات سامنے نہیں آئی تھی۔ فوٹو، فائل

اس سے قبل تینوں شخصیات کے وائرس سے متاثر ہونے کی بات سامنے نہیں آئی تھی۔ فوٹو، فائل

 کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں انتقال کرنے والی تین ممتاز شخصیات کورونا وائرس سے متاثر تھیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جمعے کے روز انتقال کرنے والے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کورونا کا شکار تھے۔

انہوں نے کہا کہ معروف عالم دین اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم اور ممتاز عالم دین اور خطیب علامہ طالب جوہری بھی کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی نعیم کے اہل خانہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ واضح رہےاس اسے قبل ان تینوں شخصیات کی کے  کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔