بلوچستان میں ایک اور بچے میں پولیو کی تصدیق تعداد 14 ہوگئی

بچے كو پولیو كے قطرے نہیں پلائے گئے تھے کیوں کہ بچے كے والدین انسدادپولیو كے قطرے پلانے سے انكاری تھے، محكمہ صحت

بچے كو پولیو كے قطرے نہیں پلائے گئے تھے، محكمہ صحت ۔ فوٹو : فائل

بلوچستان میں پولیو وائرس كا ایک اور كیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 14 ہوگئی۔

محكمہ صحت بلوچستان كے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس كا نیا كیس ضلع چاغی كی تحصیل دالبندین سے سامنے آیا ہے جہاں 9 ماہ كے بچے میں پولیو وائرس كی تصدیق ہوئی ہے۔


محكمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ اس بچے كے نمونے 10 جون كو لیے گئے تھے اور بچے كو انسداد پولیو كے قطرے نہیں پلائے گئے تھے کیوں کہ بچے كے والدین انسداد پولیو كے قطرے پلانے سے انكاری تھے جب کہ دالبندین سے پولیو كا نیا كیس سامنے آنے كے بعد صوبے میں رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ كیسز كی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

واضح رہے 2 روز قبل بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ناصرآباد میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی متاثرہ بچے کے نمونے 6 جون کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کئے گئے تھے اورمحکمہ صحت کے مطابق اس بچے کو بھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔
Load Next Story