بھٹو نے استحصال روکنے کیلیے نیشنلائزیشن پالیسی اپنائی پی پی
22 سرمایہ دار خاندانوں سے ملک کو آزاد کرایا، پھر مسلط نہیں ہونے دینگے،خورشید شاہ
KARACHI:
پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ذوالفقارعلی بھٹو پربے جا تنقیدکی سخت مذمت کی ہے۔
قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہاکہ بھٹوشہیدنے ملک کو22 سرمایہ دار خاندانوں کے شکنجے سے نجات دلائی، بھٹو شہیدنے جاگیرداری اورسرمایہ داری کی زنجیروںکو توڑکرعوام کوسیاسی بیداری اورمعاشی آزادی سے روشناس کیا۔ پیپلزپارٹی سرمایہ دارانہ دورواپس نہیںآنے دیگی۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ حکومت ملکی ادارے بیچ کر سرمائے اورصنعت کی سیاست مزیداضافہ کرناچاہتی ہے تاکہ سیاست اور اقتدارعوام کی دہلیزسے اٹھ کرسرمایہ داروں کے دربانوںکی غلامی کریں۔ ہم ایسانہیںہونے دیںگے کہ چند خاندان صنعت اورسرمائے کے زور پرپھرسے ملک پرمسلط ہوجائیں۔
ادھر سابق وزیروفاقی اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاکہ وزیراعظم نے ذوالفقاربھٹو کی نیشنلائزیشن پالیسی پرجو بات کی وہ تاریخ اوروقت کے اعتبارسے درست نہیں۔ نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگومیںکائرہ نے کہاکہ نواز شریف نے اپنے دورحکومت میںجن بینکوںکی نجکاری کی، اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔دریںاثناء پیپلزپارٹی کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میںپارٹی ترجمان نے کہاکہ نوازشریف کو 70 ء کی دہائی میں صنعتوں کو قومیائے جانے کی تاریخی اہمیت اورضرورت کاکوئی علم نہیں، قومیائے جانیوالی پالیسی مزدوروں کے ظالمانہ استحصال کو روکنے اورسرمایہ داری کے بے لگام گھوڑے کولگام دینے کیلیے نافذکی گئی تھی جووقت کی ضرورت تھی۔