پیراشوٹ سے اقتدار میں آنے والے حکمران مافیاز کی سرپرستی کرتے ہیں شہبازشریف
نیازی حکومت نے اچانک پٹرول بم گرا کر ثابت کیا کہ وہ عوام کو کچھ نہیں سمجھتی، شہبازشریف
ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیراشوٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمران مافیاز کی سرپرستی کرتے ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل کا اظہار کرتےہوئے صدر مسلم لیگ (ن) اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی اصل قیادت عوام کے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے، جب کہ پیراشوٹ سے اقتدار میں آنے والے عوام کے بجائے مافیاز کے مفادات پورے کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہا کہ نیازی حکومت نے کل رات اچانک پٹرول بم گرا کر ثابت کیا کہ وہ عوام کو کچھ نہیں سمجھتی، پی ٹی آئی اور مافیاز کے درمیان مضبوط ربط وتعلق کا ایک ثبوت جیبیں بھرنے کے لئے گندم، چینی اور ادویات کی قیمتوں میں کئے گئے ہوشربا اور ظالمانہ اضافہ میں کمی کا نہ ہونا ہے، جس کا مطلب ہے کہ عمران خان مافیاز کی ملی بھگت سے عوام کی جیبوں سے کروڑوں روپے نکال رہے ہیں۔
دوسری جانب شہبازشریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت سے سزاہوئی تو بیمار ہوکرحقیقی وطن لندن فرار ہو گئے، کورونا میں ہیروبننے آئے لیکن جب نیب نے بلایا تو پھر بیمار ہوگئے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اس منتخب قیادت کی بات کررہےہیں جن کے پاس ٹی ٹیز اور لندن فلیٹس کا کوئی جواب نہیں، بے نامی اکاؤنٹس اورآمدن سے زائد اثاثوں کا بھی کوئی جواب نہیں، کیا اسی کو حقیقی قیادت کہتے ہیں؟۔