نوازشریف نے تلخ تجربوں سے کچھ نہیں سیکھا منور حسن
میاں صاحب قومی مشاورت سے معاملات چلائیں توحکومت عوامی اعتماد حاصل کرلے گی
امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہاہے کہ حکومت اپنے انتخابی منشورپر عملدرآمدکرے، پی پی حکومت نے جوبدنامی 5سال میں سمیٹی تھی، ن لیگ صرف 6ماہ میںعدم مقبولیت کی ان حدوں کو پارکر چکی ہے۔
نواز شریف نے جلاوطنی اورتلخ تجربوںسے کچھ نہیںسیکھا، میاںصاحب سابقہ غلطیوںکو نہ دہرانے کاعہد کریںاور قومی مشاورت سے معاملات چلائیںتو یہی حکومت عوامی اعتمادحاصل کرلے گی، حکومت پروامریکا کی بجائے پروپاکستان خارجہ پالیسی ترتیب دے، افغانستان کواپنی پالیسیاںخود بنانے کاموقع دے، ملٹری آپریشن کسی مسئلے کاحل نہیں، ہائی جیکروںسے بھی مذاکرات کرناپڑتے ہیں، ملک دشمن عناصرفرقہ وارانہ فسادات کراناچاہتے ہیںلیکن شیعہ سنی باہمی محبت سے سازشوںکو ناکام بنارہے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ حکومت مسائل کاادراک کر کے حقیقت پسندانہ حل ڈھونڈنے کی بجائے ڈنگ ٹپائوپالیسی پرگامزن ہے۔
نواز شریف ابھی تک غیرسنجیدہ رویہ چھوڑنے پرتیار نہیںہیں۔ ن لیگ کوہوم ورک کرناچاہیے تھامگر انھوںنے اقتدار سنبھالتے ہی غربت، مہنگائی کے مارے عوام پرٹیکسوں میں بے تحاشااضافے کابوجھ لاددیا۔ حکمرانوں نے کشکول توڑنے کاوعدہ کرکے میگاکشکول اٹھالیا اورذلت آمیزشرائط پرقرضہ لے کرثابت کردیا کہ انھیںعوام کے مسائل کی پروانہیں۔ حکومت روزانہ 6ارب روپے کے نوٹ چھاپ رہی ہے جس سے افراط زراور مہنگائی پرقابو پاناممکن نہیںرہے گا۔ انھوںنے کہاکہ بلوچستان میںکامیاب بلدیاتی انتخابات سے خدشات دور ہوگئے، اب باقی صوبوںکو بھی بلدیاتی الیکشن جلدکرانے چاہئیں۔