قومی اسمبلی میں خواجہ آصف اور فواد چوہدری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

خواجہ آصف نے غلط بات کی معافی مانگیں، فواد چوہدری

جس نے دہشت گردی کو پاکستان میں فروغ دیا اسے یہاں وزیر اعظم نے شہید کہہ دیا ، خواجہ آصف فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جس نے دہشت گردی کو پاکستان میں فروغ دیا اسے یہاں وزیر اعظم نے شہید کہہ دیا ، اللہ ہمیں دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والے اذہان سے بھی محفوظ رکھے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی بازگشت ایوان میں بھی سنائی دی ، قیمتیں بڑھتے ہی پیٹرول کی قلت ختم ہو گئی، چینی کی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قلت بھی سازش ہے۔


خواجہ آصف اظہار خیال کررہے تھے کہ فواد چوہدری نے لقمہ دیا کہ ہم نے بات کی تو آپ کا سیالکوٹ جانا مشکل ہو جائے گا، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں آپ کے متعلق بولا تو ایوان میں بیٹھنا مشکل ہو جائے گے۔ آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

خواجہ آصف کی بات پر فواد چوہدری اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے غلط بات کی معافی مانگیں، معافی مانگے بغیر ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔

Load Next Story