ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے مراد علی شاہ
وفاق نے ٹڈی دل کے مسئلے پرصوبوں کوتنہا چھوڑدیا ہے، مراد علی شاہ
KARACHI:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے۔
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے اوراس متعلق میں نے وزیرایکسائز کوکہا ہے کہ ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق آگاہ کردیں۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے، ٹڈی دل سے متعلق قومی ایکشن پلان وزیراعلی نے بنایا ہے، ائیریل اسپرے وفاق کا کام ہے، وفاق نے ٹڈی دل کے مسئلے پرصوبوں کوتنہا چھوڑدیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ آج شدید دکھ کے ساتھ بتارہا ہوں کہ 74 مریض انتقال کرگئے، آج 92 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں، اس وقت 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، صوبہ بھرمیں اس وقت 35026 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1539 نئے کورونا وائرس میں مبتلا مریض ظاہرہوئے، کورونا سے متاثرہ ابتک 81955 مریض سامنے آچکے ہیں اوراب تک 443757 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے سے متعلق کہا کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اورمعیشت پر حملے مترادف ہے، واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔