اسٹاک ایکسچینج حملہ آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کیلیے 20 لاکھ روپے کا اعلان

آئی جی سندھ نے آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کو عمدہ کارکردگی پر شاباش پیش کی

آئی جی سندھ نے آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کو عمدہ کارکردگی پر شاباش پیش کی۔ فوٹوایکسپریس

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے نتیجے میں آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔


سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق پیر کی صبح اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کو عمدہ کارکردگی پر شاباش پیش کی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }