کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں، بچوں کی عمریں 10 سال سے بھی کم ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن میں واقع گھر میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 8 نمبر سعیدآباد کے رہائشی کے گھر میں رات بھر گیس پر چلنے والے جنریٹر کے استعمال کے باعث پورے گھر میں زہریلی گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں، بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں ،تمام افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس پائپ لائن کے ذریعے جنریٹر چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، محکمہ کی طرف سے احکامات کی خلاف ورزی پر فوجداری مقدمات قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاہم قانون سازی کے فقدان کے باعث کسی کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔