’’پب جی‘‘ گیم نے ایک اور جان لے لی
لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا گیا
عازی روڑ پنجاب سوسائٹی میں نوجوان نے ''پب جی'' گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق عازی روڑ پنجاب سوسائٹی کے رہائشی 18 سالہ نوجوان شہریار نے ''پب جی'' گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خود کشی کرلی، لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ''پب جی'' نوجوانوں اور بچوں میں کافی مقبول آن لائن گیم ہے جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنون کی حد تک کھیلا جاتا ہے جب کہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اس گیم کی وجہ سے اموات ہوچکی ہیں۔