اویس مظفروزارتوں کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیرمین کے عہدے سے بھی محروم

وزیراعلیٰ سندھ سے اختلافات کے بعد اویس مظفر سے وزارت صحت اور وزارت بلدیات کا قلمدان بھی واپس لیا جا چکا ہے

پیپلزپارٹی نے اویس مظفر سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عہدہ لے کر شرجیل میمن کے سپرد کردیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پیپلزپارٹی نے رکن سندھ اسمبلی سید اویس مظفر سے وزارت بلدیات اورصحت کا محکمہ واپس لینے کے بعد انہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے بھی ہٹادیا گیا


ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیر بلدیات سید اویس مظفر سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عہدہ واپس لے کر وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کے سپرد کردیا گیاہے، جس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے اویس مظفر کے پاس اب کوئی بھی حکومتی عہدہ نہیں رہ گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اختلافات کے باعث اویس مظفر سے اکتوبر میں وزارت صحت جب کہ گزشتہ ماہ وزارت بلدیات کا قلمدان بھی واپس لے کر وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کے سپرد کردیا گیا تھا۔
Load Next Story