سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگئی

فی تولہ سونا ایک لاکھ 5ہزار 200 روپے اور دس گرام سونا بڑھکر 90192 روپے کی نئی بلند ترین سطح پرآگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ فوٹو:فائل

سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1782 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 90 ہزار 192 روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 8000 روپے کم رہی ہے۔ تاہم اس کے برعکس تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے20 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔
Load Next Story