مائنس الطاف حسین فارمولے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ایم کیو ایم
آج باتیں کی جارہی ہے کہ ایم کیو ایم میں گروپنگ ہوگئی ہےایسے ہتھکنڈے دنیا ہم پر پہلے بھی آزماتی رہی ہے، حیدر عباس رضوی
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مائنس الطاف حسین فارمولے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یوم شہدا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شہدا کے لیے قرآن خوانی اور قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چارد چڑھائی گئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کے استحکام کے لئے آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف اندورن اور بیرون ملک کئی سازشیں کی جارہی ہیں، الطاف حسین کا شاید ایک ہی جرم تھا کہ انہوں نے لوگوں کو جگایا لیکن الطاف حسین کامیاب ہوچکے ہیں اور اب انہیں ناکام نہیں کیا جاسکتا اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو توڑ دیا جائے گا ان کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس تحریک کی خاطر ہزاروں شہدا نے اپنی جانیں قربان کیں، آج ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ہم اگر شہدا کے مقصد کو اپنا مقصد حیات بنائیں گے تو کوئی ہمیں ختم نہیں کرسکتا۔
رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ہر کارکن کے سینے میں دل نہیں بلکہ الطاف حسین دھڑکتے ہیں، کل بھی مائنس الطاف حسین کی سازشیں کی گئیں اور آج بھی یہ سازشیں جاری ہیں لیکن ہم نے کل بھی یہ کہا اور آج بھی کہہ رہے ہیں ہمیں مائنس الطاف حسین کا فارمولا کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صبر کے لفظی معنی اپنے مؤقف پر قائم رہنے کے ہیں اور ہم بھی صبر کرتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے تمام سازشوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بڑی باتیں کی جارہی ہے کہ ایم کیو ایم میں گروپنگ ہوگئی ہے، ایسے ہتھکنڈے دنیا ہم پر پہلے بھی آزماتی رہی ہے لیکن ہم ایسے تمام لوگوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم نے نہ کبھی پہلے پیٹھ پر گولی کھائی ہے نہ آئندہ کبھی کھائیں گے۔
رکن رابطہ کمیٹی عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم الطاف حسین نہیں بلکہ الطاف حسین ایم کیو ایم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کو ایم کیو ایم کے خلاف کرنے کی سازش کی جا رہی ہیں لیکن ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔