پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پرسزا اورجزا کا عمل شروع
قومی ائیرلائن پی آئی اے میں احتساب کا عمل تیزی سے جاری ہے
پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پرسزا اورجزا کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پرسزا اورجزا کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جون کے مہینے میں 52 ملازمین کو ملازمت سے برطرفی، تنزلی اور انکریمنٹ میں کٹوتی کی سزائیں دیں گئیں، گیارہ ملازمین کو معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد بھی دیں گئیں۔
قومی ائیرلائن پی آئی اے میں احتساب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ماہ جون میں محکمانہ انکوائریوں کے بعد مجموعی طورپر52 ملازمین کو برطرفی، عہدوں سے تنزلی اورانکریمنٹ کٹوتی کی سزائیں گئیں۔
پی آئی اے ہیومین ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمے میں خود احتسابی کے حوالے سے سزا اورجزا کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پراچھی کارکردگی پر 11 ملازمین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا، جن میں تین کو سی ای او کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ، اور آٹھ کو سی ایچ آراوکی جانب سے تعریفی اسناد دیں گئیں۔
جعلی ، بوگس اور ٹمپرڈ ڈگریوں اور دستاویزات پر25 ملازمین ، مسلسل غیر حاضری پر21 ملازمین اور ایس او پیزکی خلاف ورزی پر1 ملازم آفیشل انفارمیشن کو سوشل میڈیا اور میڈیا کے ساتھ لیک کرنے پر2 ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔
اسی طرح قابل اطلاق رولز کی خلاف ورزی پر2 ملازمین کو عہدوں سے تنزلی اور دوران ڈیوٹی جائے تعیناتی سے غائب ہونے پر1 ملازم کو انکریمنٹ میں کٹوتی کی سزائیں گئیں۔ ادھر اس حوالے سے پی ائی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ سے رابطہ کرکے موقف معلوم کرنے کی کوشش کی تاہم انکا فون اٹینڈ نہیں ہوسکا۔