وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے کا چائلڈ پورنو گرافی کیخلاف کریک ڈاؤن

کراچی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر اخلاقی ڈیٹا برآمد

ملزمان کے خلاف آپریشن انٹر پول و انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے فراہم کردہ ڈیٹا کی مدد سے کیا گیا، ایف آئی اے۔ فوٹو:فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 3 افراد کو مختلف شہروں سے گرفتار کرکے غیراخلاقی ڈیٹا برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا چائلڈ پورنو گرافی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنی گرافی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تینوں ملزمان کو کراچی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف آپریشن انٹر پول و انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے فراہم کردہ ڈیٹا کی مدد سے کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے غیر اخلاقی ڈیٹا بھی برآمد ہوا ہے، سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔


 

 

 
Load Next Story