خیبرپختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 336 نئے کیسز رپورٹ

24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع سے کورونا کے باعث 19 اموات کی تصدیق ہوئی ہے، محکمہ صحت

صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 27506 ہوگئی ہے، محکمہ صحت۔ فوٹو، فائل

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 27506 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 336 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسسز کی تعداد 27506 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع سے 19 اموات کی تصدیق ہوئی ہے اور صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 1002ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 805 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15520 ہوگئی ہے۔


صرف پشاور سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 178 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9620 ہوگئی ہے۔

 

 
Load Next Story