طالبان کو محفوظ راستہ پاکستانافغانستان امریکا کامذاکرات جاری رکھنے پراتفاق

تینوںممالک کے حکام پر مشتمل’’سیف پیسج‘‘ ورکنگ گروپ کاافتتاحی اجلاس،متعدد امور پر غور

تینوںممالک کے حکام پر مشتمل’’سیف پیسج‘‘ ورکنگ گروپ کاافتتاحی اجلاس،متعدد امور پر غور

پاکستان، افغانستان اورامریکا نے افغان امن عمل کو دوبارہ آگے بڑھانے اور طالبان سے مذاکرات کیلیے موزوں ماحول پیداکرنے کی خاطرانہیں''محفوظ راستہ '' دینے کے طریقے اور راہیں تلاش کرنے کے لیے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے۔


بدھ کو تینوں ممالک کے حکام پر مشتمل ''سیف پیسج'' ورکنگ گروپ کا افتتاحی اجلاس وزارت خارجہ میںہوا، اجلاس کی صدارت دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے افغانستان سید ابرار حسین شاہ نے کی جبکہ اس میں تینوں ممالک کے ڈی جی سطح کے ماہرین شریک ہوئے،اجلاس میںافغانستان میں امن اورمصالحت کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story