پشاورمیں دھماکہ بھتہ طلب کرنے والوں کو 75سال قید کی سزا

سزا پوری ہونے کے بعد چاروں مجرموں کوملک بدر کرنیکا حکم،

پشاور: دھماکا، بھتہ طلب کرنے والوں کو 75سال قید کی سزا فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے تحریک طالبان کے نام پر ڈاکٹر سے 70لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے اورگھر پر دھماکا کرنے میں ملوث 5 ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر تین دفعات میں مجموعی طور پر 75سال قید ، 3لاکھ اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنا دی۔


جبکہ کیس میں ملوث افغانستان کے 4 شہریوں میں سے ایک ملزم کو18سال قید اور 75ہزار روپے جرمانہ جبکہ باقی 3 ملزمان کو 14 فارن ایکٹ کی تحت تین، تین سال کی سزاء اور پانچ ، پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

سزا پوری ہونے کے بعد چاروں مجرموں کوملک بدر کرنیکا حکم بھی دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان عزت اللہ ، قمر زمان ، انذرگل ، ساز خان ، تاج محمد ،احسان اللہ،کامران اور پرویز پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے مدعی مقدمہ ڈاکٹر سید انور شاہ کے گھر پر پانچ مارچ 2019کو بارودی دھماکہ کیا جس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا تھا اور بعد میں تحریک طالبان کے نام پر 70لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
Load Next Story