پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز نے استعفے دے دیئے
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹروں کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز نے استعفیٰ دے دیا اور پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز نے استعفے دے دیئے اور حکومت پنجاب نے ڈاکٹرز کے استعفے منظور کرلئے ہیں، جب کہ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹروں کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
جن اسپتالوں سے ڈاکٹرز نے استعفے دیئے ان میں میو اسپتال کے 14 ڈاکٹرز، الائیڈ اسپتال فیصل آباد کے 2، ڈی جی خان اسپتال سے 4، سول اسپتال بہاولپور اور شیخ زید رحیم یار خان سے 2 ، جناح اسپتال سے 7، گورنمنٹ نوازشریف یکی گیٹ اسپتال، سروسز اسپتال، لیڈی ایچی سن سے 2 ، 2 ، چلڈرن اسپتال لاہور سے 6، اور لاہور جنرل اسپتال سے 3 ڈاکٹرز مستعفی ہوئے، جب کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال، شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال ، گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال اور میاں منشی اسپتال سے ایک ایک ڈاکٹر نے ملازمت چھوڑی۔