بجلی کاٹنے پر شہری مشتعل دھرنا دیکر کوٹری بیراج پل بند کر دیا
5گھنٹے ٹریفک معطل، گاڑیوں کی طویل قطاریں، دھرنا ختم کرانے کی کوشش پر پولیس اور ٹرانسپورٹرز سے تلخ کلامی، ہاتھا پائی
جامشورو میں واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹے جانے پر علاقہ مکینوں نے احتجاجاً کوٹری بیراج پر دھرنا دے کر5 گھنٹے پُل بلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رائٹ بینک بیراج (آر بی بی) کالونی کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر حیسکو نے 4 روز قبل منقطع کر دی، جسکے باعث کالونی میں پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا۔ بجلی کاٹے جانے کیخلاف شہریوں نے کوٹری بیراج تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دے پُل پر بند کردیا جسکے باعث حیدرآباد اور جامشورو کے درمیان ٹریفک معطل ہو گئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جو حیسکو کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔
اس دوران پولیس اور ٹرانسپورٹر نے احتجاج ختم کرانے کیلیے بات چیت کی کوشش کی تو مظاہرین مشتعل ہوگئے اور ان کی پولیس اور ٹرانسپورٹرز سے تلخ کلامی اور ہاتھ پائی بھی ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ہر ماہ باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں۔ محکمہ آبپاشی، حیسکو کا نادہندہ محکمہ ہے۔
لیکن انتظامیہ نے رہائشی کالونی کی بجلی کاٹ دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالونی کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے۔ 5 گھنٹے بعد ایم پی اے سکندر شورو نے مظاہرین سے بات چیت کی اور انہیں منگل (آج) دوپہر تک بجلی کی بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا تاہم متنبہ کیا کہ اگر منگل کی دوپہر تک بجلی بحال نہ کی گئی تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔