عظمی کاردار کا پی ٹی آئی کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

عظمیٰ کاردار ڈسپلن کمیٹی کے فیصلے کو تحریک انصاف کی اپیلٹ کمیٹی میں چیلنج کریں گی۔

عظمیٰ کاردار ڈسپلن کمیٹی کے فیصلے کو تحریک انصاف کی اپیلٹ کمیٹی میں چیلنج کریں گی۔

رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کے پارٹی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عظمیٰ کاردار ڈسپلن کمیٹی کے فیصلے کو تحریک انصاف کی اپیلٹ کمیٹی میں چیلنج کریں گی۔

عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ میں اپنے قائد عمران خان اورپارٹی کے ساتھ کھڑی ہوں ، آڈیولیک کی سازش میرے خلاف ہوئی ہے ، وکلا کی مشاورت سے اقدام اٹھاؤں گی، میں نے کسی عوامی پلیٹ فارم پر پارٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کی، فیصلے کے خلاف پارٹی کی اپیلٹ کمیٹی میں درخواست دائر کرنے جارہی ہوں۔


یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمی کاردار کی پارٹی رکنیت ختم

عظمی کاردار کی وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کے حوالے سے آڈیو کال وائرل ہوئی تھی، جس پر پارٹی ڈسپلن کمیٹی نے عظمی کاردار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت دینے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری عظمی کاردار پر بری طرح برس پڑے

عظمی کاردار ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش بھی نہ ہوئیں جس پر انہیں 15 جون کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس میں انہیں 17 جون کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر وضاحت کی ہدایت کی تھی، تاہم وہ پھر بھی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں جس پر ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔
Load Next Story