ٹرین حادثہ 8 سالہ جیسلین کا ٹیچر بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا
8 سالہ جیلسن کور بھی بس میں سوار ہو کر ننکانہ صاحب گئی اور موت کا شکار ہوگئی
شیخوپورہ ٹرین حادثے میں پشاور کے محلہ جوگن شاہ سے تعلق رکھنے والے 19 سکھ زندگی کی بازی ہار گئے۔
8 سالہ جیلسن کور بھی بس میں سوار ہو کر ننکانہ صاحب گئی لیکن ٹرین حادثے کا شکار ہو کر واپس نہ آئی ، بچی کا ٹیچر بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔
جیلسن کور کی موت کی خبر سن کر سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی طالبات دن بھر اسکی یاد میں روتی رہیں ۔ ننھی طالبہ کا خواب تھا کہ وہ تعلیم حاصل کر کے اپنی کمیونٹی کا قومی اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرے۔
سکھ کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر صاحب سنگھ کے مطابق اس حادثے میں جیلسن کور کے گھر کے 5 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ،اس خاندان کا اچانک حادثے نے سب کچھ چھین لیا، جیلسن کور بہت اچھی بچی تھی اس کے غم میں سکھ کمیونٹی بہت زیادہ افسردہ ہے۔