کراچی میں دوسرے روز بھی بارش کا امکان

بارش سے پہلے 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات

بعض علاقوں میں 30 سے 40 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا امکان ہے۔


کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی مطلع ابر آلود ہے اور سمندری ہوائیں بند ہیں، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باوجود شدید حبس ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بادل برسنے سے پہلے 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز، کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ بارش 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ بعض علاقوں میں 30 سے 40 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔
Load Next Story