سیاسی دباؤ اور نان کیرئیر کا تنازع اہم ممالک میں سفیروں کی تقرری میں تاخیر
دفترخارجہ حکام کی مخالفت پرکامران شفیع کی برطانیہ تعیناتی کافیصلہ واپس لینا پڑا
بیرون پاکستان کی نمائندگی کرنے والے متعدداہم ممالک میں ہائی کمشنرز اورسفیروں کی تقرریوں پراکھاڑ پچھاڑجاری ہے اورسیاسی دباؤ کے وجہ سے تقرریوںمیں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی حکومت اور وزارت خارجہ میں بیرون ممالک سفیرکی تعیناتی میں ہمیشہ کنفیوژن رہتی ہے، کیرئیر اورنان کیرئیر ڈپلومیٹ کا معاملہ ہمیشہ تنازع کا شکار رہا ہے موجودہ حکومت کو بھی یہ معاملہ درپیش ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے تمام تردباؤ کے باجود اس تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کی اورسیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کوامریکا میںسفیرتعینات کیا اورترجمان دفترخارجہ اعزاز احمد چوہدری کو نیا سیکریٹری خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ مگریہ معاملہ یہاں حل نہیں ہوا برطانیہ میں نان کیئریئر کامران شفیع کو ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا مگردفترخارجہ کے اعلیٰ حکام نے اس کی مخالفت کی اور حکومت کواپنافیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔ اس سے قبل وزیر اعظم کے خارجہ امور سے متعلق معاون خصوصی طارق فاطمی بھی متحرک نظر آئے اورانھوں نے جرمنی میں تعینات عبدالباسط کوسیکریٹری خارجہ بنانے کی تجویزدی اوروہ مسلسل اپنی تجویزکی پیروی کرتے ہوئے نظرآئے مگر وزیراعظم نے ان کی تجویزکومستردکردیااورکہا کہ سینئرموسٹ شخص کو سیکریٹری خارجہ لگایاجائے گا اورترجمان دفترخارجہ اعزازاحمدچوہدری سینئرترین آفیسر ہیں ان کو تعینات کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے طارق فاطمی سے برجستہ کہا کہ آپ کو بھی کسی زمانے میں 7 افسران سمیت گریڈ 22 میں ترقی دی گئی تھی اورسینئر ترین ہونے کی حیثیت سے امریکا تعینات کیا گیا اوراب آپ کیوں ایک سینئرموسٹ کی مخالفت کررہے ہیں جس پر طارق فاطمی نے وزیراعظم سے معذرت کی ۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی چند روز میں امریکا روانہ ہوجائیں گے اور اعزاز احمد چوہدری نئے سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیں گے جبکہ دوسرے سینئر ترین آفیسرعبدالباسط کو جرمنی سے بلا کر برطانیہ میں تعینات کرنے پرغورکیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت میں ابن عباس کوہائی کمشنر تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیاان کا ایگریما بھی منظوری کے لیے بھارت جاچکاہے مگرحکومت نے ایک مرتبہ اپنا فیصلہ واپس لیا ہے اوراب ابن عباس اور عبدالباسط کو برطانیہ بھیجنے پرغور ہورہا ہے جبکہ چند روز قبل آصف درانی کو یو اے ای میںتعینات کیا گیا تھا اب حکومت نے ان کی تعیناتی کو بھی روک دیاہے اور نیا نام سامنے آ رہا ہے۔ اورخالدمسعود کو بھارت میں ہائی کمشنرتعینات کرنے پر غورکیا جا رہا ہے ۔