نارتھ کراچی کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

سپرہائی پر ٹریفک حادثے ،گاڑی اورایمبولینس الٹنے سے5خواتین سمیت13افراد زخمی

سپرہائی پر ٹریفک حادثے ،گاڑی اورایمبولینس الٹنے سے5خواتین سمیت13افراد زخمی

ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک اور خواتین سمیت13افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے کریلا موڑ پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی، بلال کالونی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت اصغر علی ولد مزمل حسین کے نام سے ہوئی۔


جس کی عمر تقریباً26برس تھی، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، متوفی سرجانی ٹائون سیکٹرL-1کا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
Load Next Story