امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کرکے ہرقسم کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ

پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک قراردیاجانا ہے، امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ۔ فوٹو: فائل

امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کاخصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپ کے بعد امریکا نے بھی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے اور یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پرتشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کےلائسنس مشکوک قراردیاجانا ہے، پی آئی اے کی ہرقسم کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، اب پی آئی اے امریکا کے لئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکے گی۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے پابندی عائد کر نے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ای میل کی ہے، امریکا کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے، امید ہے پی آئی اے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

 
Load Next Story